: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
وادئ کشمیر میں منعقد ہونے والے ضمنی پالیمانی انتخابات کو کشمیریوں کے لئے
وقار کی جنگ قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے کاگذار صدر اور سابق وزیر
اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ اس وقت ریاست کی سیاست کی بقا داؤ پر لگی
ہوئی ہے ، ایسے میں ہم سب کو مل کر فرقہ پرست عناصر کو شکست فاش دے کر
ریاست کے تشخص پر ہورہے حملوں کا ڈٹ کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔ان
باتوں کا اظہار انہوں نے پیر کے روز وسطی ضلع بڈگام کے ماگام بیروہ میں
پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے حق چناؤی مہم کے دوران ایک جلسے سے خطاب
کرتے ہوئے کیا۔پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی
آزاد، سینئر لیڈران طارق حمید قرہ، ناصر اسلم وانی، تنویر صادق، پروفیسر
عبدالمجید متو اور محمد ابراہیم میر نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔